بھارت نے کشمیریوں سے ہر حق چھین رکھا ہے، مشعال ملک

سری نگر (92 نیوز) حریت رہنما یٰسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک کہتی ہیں کہ بھارت نے کشمیریوں سے ہر حق چھین رکھا ہے، کشمیری بھارت کا یوم جمہوریہ یوم سیاہ کے طور پرمنارہے ہیں۔
مشعال ملک نے ویڈیو پیغام میں کہا کہ شہداء کے جسد خاکی تک دفنانے کیلئے نہیں دئیے جاتے۔ بھارت نے حریت قیادت کو جیلوں میں قید کر رکھا ہے۔ تہاڑجیل میں قید یٰسین ملک کی جان کو خطرہ ہے۔