Wednesday, January 26, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

بھارت نے چوتھی بار انڈر 19 ورلڈ کپ کا ٹائٹل جیت لیا

بھارت نے چوتھی بار انڈر 19 ورلڈ کپ کا ٹائٹل جیت لیا
February 3, 2018

بے اول (92 نیوز ) بھارت نے چوتھی بار انڈر 19 ورلڈ کپ کا ٹائٹل جیت لیا ،سورماؤں نے فیصلہ کن معرکے میں آسٹریلیا کیخلاف 8 وکٹوں سے میدان مارا،بھارت نے 217 رنز کا ہدف دو وکٹوں پر پورا کیا  ۔  فاتح ٹیم کیجانب سےمنجوٹ کالرا نے شاندار سنچری اسکورکی ۔

آسٹریلیا  کی ٹیم  پہلے کھیلتے ہوئے 48ویں اوور میں 216 رنز بنا کر آل آؤٹ ہو گئی  ۔ ایڈورڈ نے 28 ،برائنٹ نے 14 رنز بنائے ،کپتان سانگا 13 رنز تک محدود رہے ،جوناتھن مرلو 76 رنز کیساتھ نمایاں رہے ۔

بھارت کیجانب سے پورل ،شیوا سنگھ ،نگرکوٹی اور رائے نے دو،دو  جبکہ شیوام ماوی نے ایک کھلاڑی کا شکار کیا ۔

بھارت نے مقررہ 217 رنز کاہدف 39ویں اوور میں صرف دو وکٹوں کے نقصان پر پورا کر لیا  ۔ منجوٹ کالرا 101 رنز کیساتھ ناقابل شکست رہے ، نوجوان بلے باز کی اننگز میں  تین چھکے اور 8 چوکے بھی شامل ہیں ۔

منجوٹ کالرا  کو شاندار پرفارمنس پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا   ۔   بھارت نے چوتھی بار انڈر 19 ورلڈ کپ جیتنے کا اعزاز اپنے نام کیا ہے ۔