Monday, December 6, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

بھارت نے پاکستان میں گرفتار جاسوس کو بھارتی نیوی کا افسر مان لیا، کل بھوشن قبل ازوقت ریٹائر ہو چکا، بھارتی وزارت خارجہ کا آدھا سچ

بھارت نے پاکستان میں گرفتار جاسوس کو بھارتی نیوی کا افسر مان لیا، کل بھوشن قبل ازوقت ریٹائر ہو چکا، بھارتی وزارت خارجہ کا آدھا سچ
March 25, 2016
اسلام آباد (نائنٹی ٹو نیوز) بھارتی وزارت خارجہ نے پاکستان میں گرفتار جاسوس کو بھارتی بحریہ کا افسر تسلیم کر لیا تاہم سچ بولتے ہوئے وزارت خارجہ نے یہ بھی کہہ ڈالا کہ گرفتار را افسر کا حکومت سے کوئی تعلق نہیں۔ بلوچستان سے گرفتار بھارتی خفیہ ایجنسی را کے افسر سے متعلق بھارتی وزارت خارجہ نے انوکھی منِطق پیش کر دی۔ جمعہ کے روز بھارتی وزارت خارجہ نے را افسر کی پاکستان میں گرفتاری سے متعلق باضابطہ بیان دیا۔ وزارت خارجہ کے ترجمان وکاس سوارپ نے تسلیم کیا کہ کل بھوشن بھارتی نیوی کا افسر ہے تاہم ساتھ ہی یہ بھی کہہ دیا کہ بھوشن نے  بحریہ سے وقت سے پہلے ریٹائرمنٹ لے لی تھی اور اس کے بعد سے حکومت سے اس کا کوئی تعلق نہیں تھا۔ بھارتی دفترِ خارجہ کے ترجمان وکاس سوارپ نے را ایجنٹ سے لاتعلقی کا اعلان بھی کیا اور حکومت پاکستان سے جاسوس کے لیے قانونی رسائی کی درخواست کی ہے۔ اس طرح بھارت نہ مانتے ہوئے بھی پوری بات مان گیا۔