Saturday, July 27, 2024

بھارت نے پاکستانی ہائی کمیشن کا اہلکار گرفتار کر کے ویانا کنونشن کی دھجیاں بکھیر دیں

بھارت نے پاکستانی ہائی کمیشن کا اہلکار گرفتار کر کے ویانا کنونشن کی دھجیاں بکھیر دیں
January 13, 2019
اسلام آباد (92 نیوز) بھارتی نے پاکستانی ہائی کمیشن کا اہلکار گرفتار کرکے ویانا کنونشن کی دھجیاں بکھیر دیں ۔ بھارت کی جانب سے پاکستانی ہائی کمیشن  کے اہلکار کی گرفتاری کے معاملے  کو پاکستان نے  پر زور انداز میں اٹھایا تو چند گھنٹے بعد ہی اہلکار کو رہا کر دیا گیا ، اہلکار سے زبردستی سادہ کاغذ پر تحریر بھی لکھوائی گئی ۔ کنونشن برائے سفارتی تعلقات کی خلاف ورزی پر پاکستان نے بھارت سے شدید احتجاج بھی کیا ۔ اس سے پہلے بھی بھارت میں پاکستانی سفارتکاروں کو ہراساں کرنے کے واقعات سامنے آتے رہے ہیں ، ماضی میں  نئی دہلی میں پاکستانی سفارتکار اور ان کے اہل خانہ بدستور نشانے پر رہے  ۔ سفارتی ذرائع سے موصول شدہ ویڈیو کے مطابق دہلی میں متعین پاکستانی سفارتکار جوں ہی ہائی کمیشن سے نکلے اُنہیں ونے مارگ دہلی کے سفارتی علاقے میں بھارتی خفیہ ایجنسیوں کے اہلکاروں نے گھیر لیا اور ہراساں کیا۔ پاکستانی سفارتکار اپنی اہلیہ اور دو بچوں کے ہمراہ تھے جب گھیرا تنگ کر کے اُنہیں روک لیا گیا۔  سفارتکار کے مطابق اُنکی اور اُن کے بچوںکی ویڈیو بنائی گئی ۔ وہ خریداری اور گاڑی میں پیٹرول ڈلوانے نکلے تھے ۔ سڑک پر ایک عام بھارتی نے مسئلہ کا پوچھا تو سفارتکار نے ہراسگی کی شکایت کی اور مدد کیلئے کہا۔ اِس واقعے میں سفارتکار کے بچے شدید خوفزدہ دیکھائی دیے۔