Monday, December 6, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

بھارت نے پاکستانی جے ایف تھنڈر 17 پر اپنا جھنڈا چسپاں کر دیا

بھارت نے پاکستانی جے ایف تھنڈر 17 پر اپنا جھنڈا چسپاں کر دیا
August 13, 2016
نئی دہلی (92نیوز)نقالوں سے ہوشیار رہیں جی ہاں پڑوسی ملک بھارت بھی پاکستان کےطیارے  جے ایف  تھنڈر سیون ٹین  کا دلدادہ نکلا ۔ بے شرمی کہیے یا پھر احساس کمتری ، بھارت نے پاکستانی جے ایف تھنڈرسیون ٹین پر بھارتی جھنڈا چسپاں کردیا،سوشل میڈیا پر وائرل کیا مگر پھر منہ کی کھانا پڑی۔ تفصیلات کےمطابق  بھارت بوکھلاہٹ میں کچھ بھی کرسکتا ہے بھارتی میڈیا نے اپنوں کا ہی پول کھول دیا بھارتی وزارت ثقافت نے پاکستانی لڑاکا طیارے جے ایف  تھنڈر سیون ٹین پر بھارتی جھنڈا لگا دیا اور لگا شوخی مارنے مگر چند سیانے لوگوں نے غور کیا تو بھارتی حکام کو ہوش دلایا  طیارہ پاکستانی اور جھنڈا ہندوستانی ہے جس پر وزارت ثقافت نے فوراً طیارے کی تصویر ہٹا دی۔ جے ایف تھنڈر  سیون ٹین   طیارہ ہے ہی ایسا کہ جسے دیکھ کر بھارت کے منہ میں بھی پانی آگیا  اور بے خبری میں اس پر بھارتی جھنڈا لگا بیٹھا طیارے کی گھن گرج سے ہی دشمن کانپ جاتاہے  اور گھبرا کر اسی کے  گُن گاتا ہے۔ کیا خوب کہا ہے کسی نے نقل کے لیے بھی عقل کی ضرورت ہوتی ہے مگر بھارت کو یہ کون سمجھائے جہاں گنگا الٹی بہتی ہے ۔