Monday, January 17, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

بھارت نے نسل کشی بند نہ کی تو تیسری عالمی جنگ چھڑ سکتی ہے ، صدر آزاد کشمیر

بھارت نے نسل کشی بند نہ کی تو تیسری عالمی جنگ چھڑ سکتی ہے ، صدر آزاد کشمیر
March 1, 2018

لندن (92 نیوز) صدر آزاد کشمیر سردار مسعود خان نے کہا کہ بھارت نے مقبوضہ کشمیر میں کشمیریوں کی نسل کشی بند نہ کی تو تیسری عالمی جنگ چھڑ سکتی ہے ۔
پاکستان ہائی کمیشن لندن میں میڈیا بریفنگ کے دوران سردار مسعود خان نے کہا کہ حالیہ دورہ برطانیہ جہاں پارلیمنٹیرینز سے ملاقات ہوئی وہیں طلبا اور کمیونٹی رہنمائوں سے بات چیت کا بھی موقع ملا ۔ انہوں نے کہا کہ میرپور میں انڈسٹریل زون بن رہا ہے جہاں اوورسیز کشمیر سرمایہ کاری کر سکیں گے ۔
صدر آزاد کشمیر نےکہا کہ برطانوی دورے کا مقصد مقتدر اداروں کو مقبوضہ کشمیر میں بھارتی جارحیت کے حوالے سے آگاہ کرنا تھا اور آل پاکستان پارلیمنٹرین گروپ کو مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کے بارے میں شہادت دینا بھی اہم تھا ۔
اس موقع پر برطانیہ میں پاکستان کے ہائی کمشنر سید ابن عباس بھی موجود تھے ۔