Sunday, October 24, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

بھارت نے مقبوضہ کشمیر اور لائن آف کنٹرول پر تیل اور گیس کی تلاش شروع کر دی

بھارت نے مقبوضہ کشمیر اور لائن آف کنٹرول پر تیل اور گیس کی تلاش شروع کر دی
May 28, 2015
لاہور (92نیوز) بھارت نے بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی کرتے ہوئے مقبوضہ کشمیر میں لائن آف کنٹرول کے قریب تیل اور گیس کی تلاش کا کام شروع کر دیا۔ تیل اور گیس کی تلاش کیلئے بھارتی فوج کی مدد لی جائے گی۔ بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے اس سال مارچ میں بھارتی تیل کمپنیوں کو ملکی تیل پیداوار دس فیصد بڑھا نے کا حکم دیا۔ بھارت کے سب سے بڑے آئل فیلڈ بمبئی ہائی سے تیل ختم ہونے کو ہے جبکہ بھارت میں تیل کا ذخیرہ آخری بار گیارہ سال پہلے راجستھان میں تلاش کیا گیا تھا۔ نریندر مودی کے حکم کے بعد آئل انڈیا نے مقبوضہ کشمیر میں دریائے چناب کے کنارے پونچھ اور ریاسی کے اضلاع میں تیل اور گیس کی تلاش کا کام شروع کر دیا جبکہ لداخ کے علاقے میں بھی گیس کی تلاش کا منصوبہ بنا لیا گیا۔ بھارت اس سے پہلے بھی ان علاقوں میں سروے کر چکا ہے لیکن اب نئی ٹیکنالوجی کی مدد سے دوبارہ سروے شروع کیا جا رہا ہے۔ ماضی میں ہونے والے سروے سے ضلع پونچھ کے علاقوں بھمبر گلی اور نوشہرہ کے گردو نواح میں سو کلومیٹر تک تیل کے بڑے ذخائر کی نشاندہی ہوئی۔ بھارت کی آئل اینڈ نیچرل گیس کارپوریشن کے ذرائع کے مطابق گذشتہ سال بھی مقبوضہ کشمیر میں تیل کی تلاش کا کام شروع کیا گیا لیکن لائن آف کنٹرول پر کشیدگی کے باعث روکنا پڑا۔ اب بھارتی فوج کی مدد سے دوبارہ کام شروع کیا گیا ہے۔ ضلع پونچھ میں تیل کی تلاش میں کامیابی کی صورت میں بھارت اور پاکستان کے درمیان کشمیر کے تنازع پر کشیدگی بڑھے گی کیونکہ پونچھ میں تیل ملا تو اس کا بہاﺅ دراصل لائن آف کنٹرول کے نیچے پاکستان کی طرف آنے والے علاقے میں ہوگا۔ یہی صورتحال لداخ میں ہوگی اور تیل کا بہاﺅ اقصائے چین کی طرف ہوگا جو چین کے کنٹرول میں ہے۔
تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لیے فوری اطلاع کی اجازت دیں

آپ کسی بھی وقت دائیں طرف نیچے بیل آئیکن پر صرف ایک کلک کے ذریعے آسانی سے سبسکرائب کر سکتے ہیں۔