Friday, January 21, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

بھارت نے مقبوضہ وادی کو نوگوایریا میں بدل دیا

بھارت نے مقبوضہ وادی کو نوگوایریا میں بدل دیا
August 7, 2019
سرینگر ( 92 نیوز) کشمیریوں کےساتھ واردات کے بعد بھارت نے مقبوضہ وادی کو نوگو ایریا میں بدل دیا ہے۔92نیوز کو موصول ہونیوالی ایک ویڈیو کشمیر کے حالات بیان کر رہی ہے۔ بھارتی فورسزکشمیر کے چپے  چپے پر تعینات ہیں ، ہر شہری گھر میں محصور ہے ،موبائل فون چل رہے ہیں اور نہ ہی انٹر نیٹ سروس۔ بھارتی فوج کی بوکھلاہٹ اور خوف کا اندازہ اس فوٹیج سے بخوبی لگایا جا سکتا ہےجس میں  یہ صرف ایک گلی کے مناظر  میں دیکھا جا سکت اہے کہ  اس تنگ گلی کے دونوں اطراف بھارتی فوجیوں کی لمبی لمبی لائنیں لگی ہیں۔ فوٹیج میں نظر آنےوالی  اس گلی میں شاید اتنے گھر اور اتنے رہائشی بھی نہیں جتنے سکیورٹی اہلکار نظر آرہے ہیں۔ ایسی صورتحال میں کوئی کشمیری کیسے گھر سے باہر نکل سکتاہے ۔لوگ گھروں میں محصور ہو کر رہ گئے ہیں۔شہریوں کو کھانے پانے کی اشیا میسرہیں نہ ہی ادویات۔ یہ تو کشمیر کی صرف ایک گلی کے مناظر ہیں ،ایسی صورتحال پورے جموں و کشمیر میں ہے ۔ کٹھ پتلی انتظامیہ نے سیاحوں اور غیر مقامی افراد کو بھی وادی چھوڑنے کا حکم دے رکھا ہے ۔کچھ نکل گئے مگر اکثریت وہیں پھنس گئی، جو غیر یقینی صورتحال کا شکار ہیں۔ بھارتی حکومت کی پابندیاں بھی کشمیریوں کا جذبہ آزادی نہیں دبا سکتیں۔ کشمیری کل بھی اپنے حق خودارادیت کیلئے ڈٹے ہوئے تھے اور آج بھی اسی جذبے سے سرشار ہیں ۔