Monday, January 30, 2023

بھارت نے فالس فلیگ آپریشن کیا تو پاکستان کا مضبوط قومی ردعمل آئے گا ، وزیراعظم

بھارت نے فالس فلیگ آپریشن کیا تو پاکستان کا مضبوط قومی ردعمل آئے گا ، وزیراعظم

اسلام آباد (92 نیوز) وزیراعظم عمران خان نے کہا بھارت نے فالس فلیگ آپریشن کیا تو پاکستان کا مضبوط قومی ردعمل آئے گا۔

ٹویٹر پیغام میں وزیراعظم کا کہنا تھا کہ بھارت نےاقوام متحدہ کی گاڑی پر جان بوجھ کر فائرنگ کی۔ اقوام متحدہ کے نشان، نیلے جھنڈے کے باوجود گاڑی کو نشانہ بنایا۔ گاڑی پر فائرنگ عالمی قوانین کی خلاف ورزی ہے۔ پاکستان بھارت کے اس رویے کی شدید مذمت کرتا ہے۔

وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ بھارت معاشی بدحالی ، کسانوں کے احتجاج اور کورونا سے نمٹنے میں ناکامی جیسے مسائل کا شکار ہے۔ مودی سرکار اندرونی مسائل سے توجہ ہٹانے کیلئے فالس فلیگ آپریشن کر سکتی ہے۔