Tuesday, December 7, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

بھارت نے غیرقانونی تسلط کو برقرار رکھنے کیلئے غیر معمولی فوجی محاصرے کیے، وزیراعظم عمران خان

بھارت نے غیرقانونی تسلط کو برقرار رکھنے کیلئے غیر معمولی فوجی محاصرے کیے، وزیراعظم عمران خان
August 5, 2021 --- ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے بھارت نے غیرقانونی تسلط کو برقرار رکھنے کیلئے غیر معمولی فوجی محاصرے کیے۔

وزیراعظم عمران خان نے یوم استحصال کشمیر کے موقع پر پیغام میں کہا آج بھارت کی جانب سے غیرقانونی یکطرفہ اقدامات کو دو سال بیت چکے ہیں۔ بھارت نے غیرقانونی تسلط کو برقرار رکھنے کیلئے غیرمعمولی فوجی محاصرے کیئے۔ بھارت نے کشمیری عوام کے بنیادی حقوق اور آزادیوں پر پابندیاں عائد کر دیں ، اس کے باوجود بھارت کشمیری عوام کے عزم صمیم کو متزلزل نہیں کر سکا۔