Saturday, October 16, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

بھارت نے شورش زدہ ملک افغانستان کو پچھاڑ دیا، صحافیوں کیلئے دنیا کا تیسرا خطرناک ترین ملک قرار

بھارت نے شورش زدہ ملک افغانستان کو پچھاڑ دیا، صحافیوں کیلئے دنیا کا تیسرا خطرناک ترین ملک قرار
May 15, 2016
لاہور (نائنٹی ٹو نیوز) گزشتہ دنوں عالمی یوم صحافت منایا گیا۔ بھارت میں صحافیوں کے تحفظ کے لیے کام کرنے والی کمیٹی نے اپنی رپورٹ میں بھارت کو صحافیوں کے لیے دنیا کا تیسرا خطرناک ترین ملک قرار دے دیا۔ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران بھارت میں دو صحافیوں کو موت کے گھاٹ اتار دیا گیا۔ بہار میں راج دیو رانجن اور جھاڑ کھنڈ میں اکھی لیش پرتاپ سنگھ نامی دو صحافیوں کے قتل کے بعد دو ہزار پندرہ میں شائع ہونے والی رپورٹ سچ ثابت ہو گئی ہے جس میں بھارت کو صحافیوں کے لیے دنیا کا تیسرا خطرناک ملک قرار دیا گیا تھا۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ان صحافیوں کو قتل کرنے میں بھارت کے بڑے سیاستدانوں اور بڑے صنعتکاروں کا ہاتھ ہے۔ صحافیوں کے لیے خطرناک ممالک میں پہلے نمبر پر عراق اور دوسرے نمبر پر شام ہے۔ گزشتہ برس بھارت میں ایک سو دس صحافیوں کو قتل کیا جا چکا ہے۔ رپورٹ کے مطابق ایشیا میں  صحافیوں کے قتل کی تعداد کے لحاظ سے بھارت پہلے نمبر پر ہے اور بھارت نے اس معاملے میں افغانستان جیسے شورش زدہ ملک کو بھی پیچھے چھوڑ دیا ہے۔
تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لیے فوری اطلاع کی اجازت دیں

آپ کسی بھی وقت دائیں طرف نیچے بیل آئیکن پر صرف ایک کلک کے ذریعے آسانی سے سبسکرائب کر سکتے ہیں۔