بھارت نے شرارت کی تو سبق سکھا دیں گے : نیول چیف

کراچی (92نیوز) نیول چیف ایڈمرل ذکا اللہ نے بھی بھارت کو منہ توڑ جواب دے دیا۔ کہتے ہیں اگر بھارت نے شرارت کی تو سبق سکھا دیں گے۔ تفصیلات کے مطابق کراچی ایکسپو سنٹر میں میڈیا سے گفتگو میں نیول چیف ایڈمرل ذکا اللہ نے بھارت کو دو ٹوک پیغام دے دیا۔ کہتے ہیں بھارت کو شرارت کا منہ توڑ جواب ملے گا۔ ہندوستان کو پاکستان کی ترقی ہضم نہیں ہورہی۔
نیول چیف نے کہا کہ پاک نیوی سمندری سرحدوں کی حفاظت کے لیے ہمیشہ سے ہی چوکنا رہی ہے۔ کسی بھی جارحیت کا بھرپور جواب دینے کے لیے تیار ہیں۔ دشمن پر نظر رکھے ہوئے ہیں۔
ایڈمرل ذکا اللہ نے بھارت پر واضح کر دیا کہ کوئی بھی شرارت سے باز رہے۔ انہوں نے کہا کہ بھارتی آبدوز کو واپس دھکیلنے کے واقعے سے ظاہر ہوتا ہے کہ پاک بحریہ دفاع سے کبھی غافل نہیں رہ سکتی۔