Thursday, January 20, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

بھارت نے دو بدنام ترین افسروں کو خفیہ اداروں کا سربراہ بنادیا

بھارت نے دو بدنام ترین افسروں کو خفیہ اداروں کا سربراہ بنادیا
December 18, 2016

نئی دہلی(ویب ڈٰیسک)پاکستان دشمنی میں بھارت کوئی بھی  حد پار کر سکتا ہے اور اب اس نے  بلوچستان میں دہشت گردی کا سلسلہ تیز کرنے اور مقبوضہ کشمیر میں جاری  تازہ انتفادہ  پر قابوپانے کیلئے دو بدنام ترین افسروں کو خفیہ اداروں کا سربراہ  بنا دیا ہے مودی  حکومت نے نئے آرمی اور ائیر چیف کے ناموں کا  بھی اعلان  کردیا ہے۔

تفصیلات کےمطابق بھارت کی بدنام زمانہ دہشت گرد خفیہ ایجنسی ،را، کے نئے سربراہ انیل دھمسانہ  سابق پولیس افسر  اور پاکستان کے سخت مخالف  ہیں  ،،را میں اپنی  23سال کی سروس کے دوران انیل دھمسانہ نے  زیادہ  وقت پاکستان ڈیسک پر گزارا جس کا  مقصد پاکستان بالخصوص بلوچستان میں  د ہشت  گردی کی کارروائیوں کی منصوبہ بندی اور اس پر عمل کرانا ہے ،سی پیک پر بھارتی بے چینی کے باعث انیل  دھسمانہ کا را کاسربراہ بننا  اہم  سمجھا جا رہا ہے ۔  انتہا پسند مودی سرکار نے دوسرے  دہشت گرد ادارے آئی بی کے سربراہ کے طور پر سابق پولیس افسر راجندر جین کا انتخاب کیا ہے راجندر جین کی ساری سروس  آئی  بی کے کشمیر ڈیسک پر رہی جہاں وہ  تحریک آزادی کشمیر کو نقصان پہنچانے پر مامور تھےراجندر جین کے ہاتھ مظلوم کشمیریوں کے خون سے رنگے ہوئے ہیں  انیل  دھمسانہ اور راجیو جین اگلے برس یکم  جنوری کو اپنے عہدوں کا چارج سنبھالیں گے۔

دوسر ی جانب  لیفٹیننٹ جنرل  پبین راوت بھارت کے نئے چیف   آف آرمی سٹاف اور ائیر مارشل  دھنوا نئے ائیر چیف مارشل مقرر کردئیے گئے  ہیں ۔ جنرل راوت کی تعیناتی سے دو سینئر لیفٹیننٹ  جنرل سپر سیڈ ہوجائیں گے ، ادھر کانگریس کے رہنما منیش تیواڑی  نے جنرل راوت کی تعیناتی کو سیاسی فیصلہ قرار دیتے ہوئے حکومت کو سخت  تنقید  کا نشانہ بنایا ہے۔