Tuesday, December 7, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

بھارت نے جنگ مسلط کی تو منہ توڑ جواب دیا جائیگا : وزیر دفاع

بھارت نے جنگ مسلط کی تو منہ توڑ جواب دیا جائیگا : وزیر دفاع
August 29, 2015
سیالکوٹ(92نیوز)وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف نے سیالکوٹ  ورکنگ باؤنڈری کادورہ کیا اوربھارتی دہشت گردی سے  زخمی  ہونے والے افرادکی عیادت کی ، کہتے ہیں بھارت نے جنگ مسلط کی تومنہ توڑجواب دیاجائے گا۔ تفصیلات کےمطابق سول وملٹری قیادت کی جانب سے سیالکوٹ ورکنگ باؤنڈری پرزخمی ہونے والوں کی عیادت کاسلسلہ جاری  ہےوفاقی وزیردفاع خواجہ آصف نے سی ایم ایچ کادورہ کیا اور بھارتی بربریت کا شکار ہونیوالے زخمیوں کی عیادت کی، وزیر دفاع نے زخمیوں کو ہرممکن علاج کی یقین دہانی بھی کرائی ۔ اس موقع پرمیڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے خواجہ آصف کاکہناتھاکہ  شہریوں کو نشانہ بنانا  بزدلی ہے ،وزیردفاع خواجہ آصف  نے کہاکہ  پینسٹھ کی جنگ میں بھی بھارت کو جواب دیا تھا  اوراگر دوبارہ جنگ مسلط کی گئی تو بھرپور جواب دیا جائے گا۔