Sunday, November 27, 2022

بھارت نے جارحیت کی تو منہ توڑ جواب دیا جائے گا : رانا تنویر حسین

بھارت نے جارحیت کی تو منہ توڑ جواب دیا جائے گا : رانا تنویر حسین
    لاہور(92نیوز)وفاقی وزیر دفاعی پیداوار رانا تنویر حسین نے کہا ہے کہ بھارت نے جارحیت کی تو اسے منہ توڑ جواب دیا جائے گا ہندوستان مقبوضہ کشمیر میں ڈھائے جانے والے مظالم کو چھپانے کے لیے واویلا کر رہا ہے۔ میڈیا سے  بات چیت کرتے ہوئے وفاقی وزیر نے کہا کہ ہندوستان کشمیریوں پر پیلٹ گنز استعمال کر رہا ہے۔ بھارتی فوج نے مقبوضہ کشمیر میں ایک سو دس نہتے کشمیری شہید کیے جس پر وزیراعظم نوازشریف  نے جنرل اسمبلی میں بھارت کے مظالم بے نقاب کردیئے۔ انہوں نے کہا کہ  پاکستانی فوج دنیا کی بہترین فوج ہے اور ہم اپنا دفاع کرنا جانتے ہیں ، رانا تنویر نے کہا کہ پاکستان اور روس  کے درمیان تعلقات مزید بہتر ہوں گے۔ روسی فوجی دستے کی مشقوں کے لیے آمد اسی سلسلے کی ایک کڑی ہے۔ انہوں نے چئیرمین تحریک انصاف کو  اپنی سیاسی پالیسی پر نظرثانی کرنے کا مشورہ دیا۔