Thursday, October 21, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

بھارت نے بنگلہ دیش کو 28 رنز سے شکست دے دی

بھارت نے بنگلہ دیش کو 28 رنز سے شکست دے دی
July 2, 2019

 برمنگھم (92 نیوز) کرکٹ ورلڈ کپ 2019 کے اہم میچ میں بھارت نے میگا ایونٹ کے سیمی فائنل کا ٹکٹ کٹوا لیا۔ بھارت نے بنگلہ دیش کو 28 رنز سے شکست دے دی۔

 315رنز کے ہدف میں بنگال ٹائیگرز کی پہلی وکٹ 39 رنز پر گر گئی ۔ تمیم اقبال 22 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

 ایک اینڈ سے بنگلہ دیش کی وکٹیں گرنے کا سلسلہ جاری رہا تو دوسرے اینڈ پر کھڑے  شکیب الحسن  ڈٹے رہے اور 179 رنز کے مجموعی اسکور پر شکیب الحسن 66 رنز بنا کر پویلین  لوٹ گئے۔

 شکیب الحسن کے آؤٹ ہونے پر صابر الرحمان اور سیف الدین نے 66 رنز کی شراکت داری کرتے ہوئے ٹیم کو جیت کی امید دلائی۔ سیف الدین کے آؤٹ ہونے پر بنگلہ دیش کی ٹیم لڑکھڑا گئی اور 48 اوورز میں 286 رنز پر ہمت ہار گئی۔ سیف الدین نے 51 اور صابر الرحمان نے 36 رنز کی اننگز کھیلی۔

 بھارت کی جانب سے بومرا نے چار اور ہر دیک پانڈیا نے تین کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

 بھارت نے پہلے کھیلتے ہوئے 9 وکٹوں پر 314 رنز بنائے۔ روہت شرما نے 104 رنز کی شاندار اننگز کھیلی۔

 بنگلہ دیش کی جانب سے مستفیض الرحمان نے پانچ بھارتی کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔

تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لیے فوری اطلاع کی اجازت دیں

آپ کسی بھی وقت دائیں طرف نیچے بیل آئیکن پر صرف ایک کلک کے ذریعے آسانی سے سبسکرائب کر سکتے ہیں۔