Friday, December 3, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

بھارت نے بائیس برس بعد سری لنکا کے خلاف ٹیسٹ سیریزجیت لی  

بھارت نے بائیس برس بعد سری لنکا کے خلاف ٹیسٹ سیریزجیت لی  
September 1, 2015
کولمبو(سپورٹس ڈیسک)بھارت نے بائیس سال بعد سری لنکا کے خلاف ٹیسٹ سیریز جیت لی۔بھارت نے تیسرے ٹیسٹ میچ میں سری لنکا کو ایک سو سترہ رنز سے شکست دے کر تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز دو ایک سے اپنے نام کی۔ تفصیلات کےمطابق کولمبو میں  کھیلے   گئے  تیسرے اور فیصلہ کن  میچ   میں بھارت نے دوسری اننگز میں دو سو چوہتر رنز بنا ئے   اور آئی   لینڈرز کو  تین سو چھیاسی رنز کا ہدف دیا لنکن کپتان اینجلو میتھیوز نے شاندار سنچری بنائی لیکن  ان  کی سنچری بھی لنکن ٹیم کو  شکست سے نہ بچا پائی ۔ میچ کے آخری روز سری لنکن ٹیم تین سو چھیاسی رنز کا تعاقب کرتے ہوئے دو سو اڑسٹھ رنز  بنا کر  آوٹ ہوگئی۔ بھارت نے پہلی اننگز میں تین سو بارہ رنز بنائے جبکہ لنکن ٹیم دو سو ایک رنز بنا  سکی اس فتح کے ساتھ تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز دو ایک سے بھارت کے نام رہی۔ مین آف دی میچ کا اعزاز چتیشور پجارا جبکہ مین آف کی سیریز کا ایوارڈ  روی چندر ایشون کو ملا۔