Friday, December 3, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

بھارت : نجی اورسرکاری بنکوں کےملازمین کی ہڑتال سے مالیاتی نظام مفلوج

بھارت : نجی اورسرکاری بنکوں کےملازمین کی ہڑتال سے مالیاتی نظام مفلوج
July 29, 2016
نئی دہلی(ویب ڈیسک)بھارت میں نجی اور سرکاری بنکوں کے دس لاکھ ملازمین  کی ہڑتال سے پورا مالیاتی نظام مفلوج ہو کر رہ گیا اور کروڑوں بنک صارفین خوار ہوتے رہے اربوں روپے کا لین دین نہ ہو سکا ۔ تفصیلات کےمطابق آج ہونے والی ہڑتال میں بھارت کے  چالیس  پرائیویٹ اور اسٹیٹ بنک سے منسلک  بنکوں کے دس لاکھ ملازمین   شریک تھے جو  مودی سرکار کے بنکاری نظام کے خلاف ناپسندیدہ فیصلوں کیخلاف سراپا احتجاج بن گئے ہیں جس سے پورے بھارت میں بنکنگ آپریشن سخت متاثر ہوا  بنک ملازمین کا کہنا ہے کہ وہ سرکاری بنکوں کی نجکاری اور بنکاری صنعت سے متعلق مودی کے فیصلوں کے خلاف احتجاج کر رہے ہیں  کیونکہ مودی سرکار کی اقتصادی پالیسیوں کی وجہ سے بنک اور ملازمین مشکلات کا شکار ہیں سرکاری بنک نجی تحویل مین جانے سے زراعت، روزگار ، دیہی ترقی اور تعلیم سمیت تمام شعبے متاثر ہوں گے جس سے  غربت بڑھے گی اور نجی بنک صرف منافع بخش کاروبار کیلئے قرض دینا ملک کیلئے خطرناک ہو گا   بھارتی حکومت اسٹیٹ بنک سے منسلک بنکوں کو مدغم کرناچاہتی ہے ہڑتال سے چیک کلیرنس اور رقوم جمع کرناے کا کام متاثر ہوا بنک ملازمین نے کام بند رکھا اور احتجاجی مظاہرے بھی کئے۔