Sunday, October 24, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

بھارت :ناگالینڈ میں علیحدگی پسندوں نے حملہ کر کے8 فوجیوں کو ہلاک کر دیا، 6شدید زخمی

بھارت :ناگالینڈ میں علیحدگی پسندوں نے حملہ کر کے8 فوجیوں کو ہلاک کر دیا، 6شدید زخمی
May 4, 2015
نئی دہلی (ویب ڈیسک) بھارت کی شمال مشرقی ریاست ناگالینڈ کے مون ضلع میں علیحدگی پسندوں نے آٹھ فوجیوں کو ہلاک کر دیا جبکہ چھ شدید زخمی ہوئے ہیں۔ فوجیوں کو لے جانے والے دو ٹرکوں پر علیحدگی پسندوں نے خود کار ہتھیاروں سے گھات لگا کر حملہ کیا، ابھی تک کسی گروہ نے اس حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے تاہم نیشنلسٹ سوشلسٹ کونسل آف ناگالینڈ پر اس میں ملوث ہونے کا شبہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔ ناگالینڈ شدت پسند تنظیم این ایس سی این اپنے لیے آزاد ریاست کا مطالبہ کر رہی ہے۔ گزشتہ ماہ کے اوائل میں اس تنظیم نے اروناچل پردیش کے تیراپ ضلع میں ایک فوجی کانوائے پر شب خون مارا تھا جس میں تین فوجی ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے تھے۔ سکیورٹی اہلکاروں نے علاقے میں سرچ آپریشن کا آغاز کردیاہے۔
تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لیے فوری اطلاع کی اجازت دیں

آپ کسی بھی وقت دائیں طرف نیچے بیل آئیکن پر صرف ایک کلک کے ذریعے آسانی سے سبسکرائب کر سکتے ہیں۔