Friday, February 3, 2023

بھارت ،نابالغ بچی سے زیادتی،سادھو آسا رام کو عمر قید کی سزا سنا دی گئی

بھارت ،نابالغ بچی سے زیادتی،سادھو آسا رام کو عمر قید کی سزا سنا دی گئی
ممبئی ( 92 نیوز ) بھارت میں سادھو آسارام کو نابالغ لڑکی سے زیادتی کے جرم میں عمر قید کی سزا سنا دی گئی۔ بھارتی میڈیا کے مطابق 77 سالہ آسارام نے اگست  2013 میں اپنے آشرم میں رہائش پذیر 16 سالہ نابالغ لڑکی کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا تھا۔ جرم ثابت ہونے پر جودھ پور کی عدالت نے بابا آسا رام کو عمر قید، جبکہ آشرم کی  خاتون وارڈن اور بابا کے ایک اور ساتھی کو 20،20 سال قید کی سزا سنائی  تھی ۔تمام مجرموں کو ایک ایک لاکھ روپے جرمانہ بھی اد اکرنا ہوگا۔ ۔مقدمے کی سماعت کے دوران کئی گواہوں پر حملے بھی کیے گئے تھے اور ایک گواہ تاحال لاپتہ ہے۔