Thursday, January 20, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

بھارت نئی دہلی میں پاکستانی سفارتکاروں کو ہراساں کرنے لگا

بھارت نئی دہلی میں پاکستانی سفارتکاروں کو ہراساں کرنے لگا
March 11, 2018

اسلام آباد( 92 نیوز )امن کا دشمن بھارت سفارتی آداب بھی بھول گیا،نئی دہلی میں موجود پاکستانی سفارتکاروں کیخلاف اوچھے ہتھکنڈوں کا استعمال کیا جانے لگا۔

تین روز سے پاکستانی سفارتکاروں کو خواتین اور بچوں سمیت  ہراساں کرنے کا سلسلہ جاری ہے ۔

پاکستان مخالفت میں بھارت سفارتی آداب بھی بھول گیا  ،دہلی میں موجود پاکستانی ہائی کمیشن کے    افسران ، عملے اور ان کے بچوں کو سر بازار ہراساں کئے جانے لگا ۔

معاملہ کچھ یوں ہے  کہ بھارت  نےپاکستان کی مخالفت میں   سفارت خانوں  اور عملے کے حوالے سے  بین الاقوامی قانون کے وضع کردہ اصول اور ضابطے بھی پس پشت ڈال دیئے  ۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ دہلی کے علاقے چانکیہ پوری میں پاکستان کے سینئر افسر کی گاڑی کو روک کر ہراساں کیا گیا ،  یہاں تک کہ انہیں واپس جانا پڑا ۔

ایک اور واقعے میں اسکول جانے والے پاکستان کے ڈپٹی ہائی کمشنر کے بچوں  اورڈرائیور کو ہراساں کیا گیا ۔ اور تو اور پاکستانی  ہائی کمیشن میں مختلف کاموں سے آنے والے افراد  کو بھی روکا جا رہا ہے۔

 بھارت کے روئیے کی وجہ سے پاکستانی سفارتی اہلکاروں، ان کے بچوں اور خاندان کا وہاں رہنا نا ممکن ہو گیاہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان نے اس معاملے پر بھارت سے باضابطہ احتجاج کیا ہے اوراحتجاجی مراسلے بھی بھیج دیئے گئے ہیں، اسلام آباد اور نئی دہلی میں ملاقات کر کے  بھی بتا دیا گیا ہے کہ اگر یہی حالات رہے تو نئی دہلی میں کام  کرنا مشکل ہوجائے گا۔