اسلام آباد (92 نیوز) بھارت میں یورینیم کی فروخت کے کاروبار پر پاکستان نے تشویش کا اظہار کردیا۔ ترجمان دفترخارجہ کا کہنا ہے کہ بھارت سے یورینیم برآمد ہوئی جو بہت تشویشناک بات ہے۔
ترجمان دفترخارجہ زاہد حفیظ چودھری کا کہنا ہے کہ چند ہفتے قبل بھی بھارت سے7 کلو یورینیم برآمد ہوئی جو بہت تشویشناک بات ہے، بھارت کی بلیک مارکیٹ کے حوالے سے مکمل تحقیقات ہونی چاہئیں۔
ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ، دیکھنا ہوگا یہ کن ہاتھوں میں جا رہا ہے اور اس سے کس کو فائدہ پہنچ رہا ہے، نیوکلیئر میٹریل کی سکیورٹی بہتر بنانے کیلئے دنیا بھارت سے پوچھ گچھ کرے۔