Friday, March 1, 2024

بھارت میں یورینیم فروخت کرنیوالے گروہ کے 7 ارکان گرفتار،6.4 کلو گرام یورینیم برآمد

بھارت میں یورینیم فروخت کرنیوالے گروہ کے 7 ارکان گرفتار،6.4 کلو گرام یورینیم برآمد
June 4, 2021

نئی دہلی (92 نیوز) بھارت عالمی امن کیلئے خطرہ بن گیا۔ بھارت میں یورینیم فروخت کرنیوالا ایک اور گروہ پکڑا گیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق مہاراشٹرکے بعد جھاڑ کھنڈ میں بھی یورینیم فروخت کرنے والا گروہ پکڑا گیا۔ پولیس نے 7 افراد کو گرفتار کرکے 6.4 کلو گرام یورینیم برآمد کر لی۔

واقعہ بھارتی ریاست جھاڑکھنڈ کے ضلع بوکارو میں پیش آیا۔ ملزمان یورینیم کے خریدار کی تلاش میں تھے، بھارتی میڈیا کے مطابق برآمد ہونیوالی یورینیم کی قیمت 18 کروڑ روپے ہے۔