Tuesday, October 26, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

بھارت میں گرمی کی شدید لہر برقرار، ہلاکتوں کی تعداد اٹھارہ سو چھبیس تک پہنچ گئی، بارش کو ترسے شہریوں کا رخ ساحل سمندر کی طرف

بھارت میں گرمی کی شدید لہر برقرار، ہلاکتوں کی تعداد اٹھارہ سو چھبیس تک پہنچ گئی، بارش کو ترسے شہریوں کا رخ ساحل سمندر کی طرف
May 29, 2015
ممبئی (ویب ڈیسک) بھارت میں موسم کی سختیاں بڑھتی جا رہی ہیں۔ شدید گرمی سے ہلاکتوں کی تعداد ایک ہزار آٹھ سو چھبیس تک پہنچ گئی ہے۔ بارش کو ترسے شہری ساحل سمندر کا رخ کرنے پر مجبور ہو گئے۔ بھارت میں گرمی کی شدید لہر برقرار ہے۔ شہری گھروں میں محصور ہو کر رہ گئے ہیں۔ بھارتی ریاستوں آندھرا پردیش اور تلگانہ میں ہلاکتوں کی تعداد ایک ہزار آٹھ سو چھبیس ہو گئی، کئی شہروں میں درجہ حرارت پچاس ڈگری سینٹی گریڈ تک جا پہنچا ہے۔ پنجاب اور ہریانہ میں بھی پارہ اڑتالیس ڈگری سے بھی اوپر چلا گیا ہے۔ بھارتی محکمہ صحت کا کہنا ہے کہ ہلاکتوں میں مزید اضافے کا خدشہ ہے کیونکہ لو لگنے سے ہزاروں شہری اسپتالوں میں زیرعلاج ہیں جن میں زیادہ تعداد بچوں اور خواتین کی ہے۔ آندھرا پردیش میں گرمی سے ستائے افراد نے ساحل سمندر کا رخ کرنے میں ہی عافیت جانی۔
تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لیے فوری اطلاع کی اجازت دیں

آپ کسی بھی وقت دائیں طرف نیچے بیل آئیکن پر صرف ایک کلک کے ذریعے آسانی سے سبسکرائب کر سکتے ہیں۔