Monday, January 17, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

بھارت میں گائے کا گوشت لائسنس پر دینے کی تجویز

بھارت میں گائے کا گوشت لائسنس پر دینے کی تجویز
February 10, 2016
ہریانہ (ویب ڈیسک) بھارتی ریاست ہریانہ میں ایک بار پھر گائے کے گوشت کے معاملہ پر سیاست گرم ہو گئی۔ وزیراعلیٰ نے غیرملکیوں کو گائے کے گوشت کے لئے لائسنس کی تجویز دے دی۔ ریاستی وزیر صحت غصے میں آپے سے باہر ہوگئے اور کہا جو گائے کا گوشت کھائے بغیر نہیں رہ سکتے ہریانہ ہی نہ آئیں۔ تفصیلات کے مطابق بھارت میں بی جے پی کی حکومت بننے کے بعد سے گائے کے گوشت کھانے نہ کھانے پر سیاست گرم ہے۔ کئی بے گناہ گاﺅ رکھشا لشکروں کے ہاتھوں قتل ہوئے۔ اب ہریانہ میں ایک بار پھر گائے کے گوشت پر تنازع کھڑا ہو گیا ہے۔ ہریانہ کے وزیراعلیٰ منوہر لال کھٹر نے ریاست میں مقیم غیرملکیوں کے لئے گائے کے گوشت کا لائسنس جاری کرنے کی تجویز دی اور کہا جن ریاستوں میں شراب ممنوع ہے وہاں غیرملکیوں کو شراب کا لائسنس ملتا ہے۔ ہریانہ میں گوشت پر ایسا کیا جا سکتا ہے لیکن ریاستی وزیرصحت انیل وج گاﺅ رکھشا کے لئے اٹھ کھڑے ہوئے۔ انیل وج نے کہا کہ جو گائے کا گوشت کھائے بغیر نہیں رہ سکتے وہ ہریانہ کا رخ نہ کریں۔ اس پر کانگریس بھی میدان میں آ گئی۔ کانگریسی رہنما اے ایم سنگھوی نے کہا انیل وج جیسے لوگ اشتعال انگیزی کے سوا کچھ نہیں کر سکتے۔ ان کا کام ہی قوم کو تقسیم کرنا ہے۔ انیل وج کو تو یہ بھی پتہ نہیں کہ بیف کا مطلب صرف گائے کا گوشت نہیں۔ بی جے پی اور کانگریس کی اس گرما گرمی میں پھر خدشہ ہے کہ گائے کے پجاری کہیں پھر بے گناہوں کے خون کی ہولی کھیلنا شروع کر دیں۔