Saturday, January 22, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

بھارت میں کورونا کیسز کی تعداد چین سے بھی بڑھ گئی

بھارت میں کورونا کیسز کی تعداد چین سے بھی بڑھ گئی
May 16, 2020

نئی دہلی ( 92 نیوز) بھارت میں کورونا وائرس کے کیسز میں تیزی سے اضافہ ہورہا ہے اور مجموعی کیسز کی تعداد چین سے تجاوز کرگئی ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق  بھارت میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے 3900 سے زائد کیسز سامنے آئے  ،  103 ہلاکتیں ہوئیں جس سے کیسز کی مجموعی تعداد 85 ہزار 900 سے زائد ہوگئی جو چین کے 82 ہزار کیسز سے 3 ہزار زیادہ ہے۔

بھارت کورونا وائرس کے کیسز کے لحاظ سے اس وقت دنیا میں گیارہویں نمبر پر ہے۔ملک میں 14 اپریل کے بعد سے کیسز میں ریکارڈ اضافہ ہوا ہے جہاں 23 اپریل کو کیسز کی تعداد 20 ہزار تھی جو 12 مئی تک 70 ہزار تک جا پہنچی۔