بھارت میں کورونا ایک روز میں مزید 4 ہزار 92 افراد کی جان لے گیا
نئی دہلی (92 نیوز) بھارت میں کورونا کے مہلک وار جاری ہیں، ایک روز میں مزید چار ہزار بانوے افراد جان سے چلے گئے۔
بھارت بھر میں چوبیس گھنٹوں کے دوران دو لاکھ اکیاسی ہزار آٹھ سو ساٹھ نئے کیس بھی رپورٹ ہوئے۔
بھارت میں کورونا سے مجموعی اموات 2 لاکھ 74 ہزار 411 جبکہ کیسز 2 کروڑ 49 لاکھ 64 ہزار 925 تک پہنچ گئے۔