Friday, September 13, 2024

بھارت میں کسانوں کا دس روزہ احتجاج تیسرے روز بھی جاری رہا

بھارت میں کسانوں کا دس روزہ احتجاج  تیسرے روز  بھی جاری  رہا
June 3, 2018
ممبئی ( 92 نیوز) بھارت میں کسانوں کا  دس روزہ احتجاج  جاری ہے، پنجاب، ہریانہ ، اترپردیش، مدھیہ پردیش سمیت کئی ریاستوں میں گاؤں بند کر دیئے گئے ہیں جب کہ  پھل، سبزیوں اور دہی کی فراہمی معطل ہو گئی ہے جس سے عوام شدید مشکلات کا شکار ہیں ۔ آڑھتیوں کی جانب سے استحصال پر بھارت کے کاشتکار سڑکوں پرنکل آئے  اور کسانوں کی تنظیم کے مطابق 22 ریاستوں میں گاؤں بنداحتجاجی تحریک کے تحت تیسرے روز بھی مظاہرے کئے گئے۔ کسانوں کی 10 روزہ ہڑتال کےباعث منڈیاں ویران پڑی ہیں  ، کسانوں نےاپنی سبزیاں ، پھل اوردودھ سڑکوں پرگرادیا   جس کی وجہ سےپھل ، سبزی ،دودھ اور دہی کی فراہمی معطل ہوکر رہ گئی ہے ، جبکہ کچھ شہروں میں سبزیوں کی قیمتوں میں  اضافہ ہونے سے صورتحال سنگین ہوگئی ہے۔ بھارتی ریاست پنجاب کے مختلف حصوں میں کسانوں اورآڑھتیوں میں تصادم بھی ہوا  ،  آل انڈیا کسان مہاسنگھ کا موقف ہے کہ آڑھتی کسانوں سے سستی سبزیاں خرید کر بازار میں مہنگی بیچتے ہیں ۔ اُنہیں بھی اچھے پیسے دیے جائیں۔