بھارت میں کامیابیوں کے جھنڈے گاڑنے کے بعد ویٹ لفٹر نوح دستگیر بٹ گوجرانوالا پہنچ گئے

گوجرانوالا(92نیوز) بھارت میں کامیابیوں کے جھنڈے گاڑنے کے بعد ویٹ لفٹر نو ح دستگیر بٹ اپنے آبائی شہر گوجرانوالہ پہنچے تو ان کا شاندار استقبال کیا گیا اور شائقین نے ڈھول کی تھاپ پر رقص کیا۔
تفصیلات کےمطابق کامن ویلتھ چیمپئن شپ میں دو طلا ئی اور ایک کانسی میڈل جیتنے کے بعد نو ح دستگیر بٹ گوجرانوالہ پہنچے تو دوستوں اور رشتہ داروں نے ان پر پھولوں کی پتیاں اورنوٹ نچھاورکئے اور ڈھول کی تھاپ پر رقص کیا۔
قومی ہیرو کا کہنا تھا کہ بھارت میں پاکستانی پرچم بلند کرنے پروہ بہت خوش ہیں حکومت سرپرستی کرے تو اولمپک میں بھی وہ ملک کا نام روشن کرنے کے لئے پرعزم ہیں۔
قبل ازیں نو ح دستگیر قومی ویٹ لفٹنگ ٹیم کے ہمرا ہ بھارت سے لاہور پہنچے تو ان کا شاندار استقبال کیا گیا پاکستانی ویٹ لفٹرز نے چیمپئن شپ میں مجموعی طور پر پانچ تمغے جیتے۔