Thursday, January 27, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

بھارت میں ڈیمو کریسی نہیں شیموکریسی ہے ، ترجمان دفتر خارجہ

بھارت میں ڈیمو کریسی نہیں شیموکریسی ہے ، ترجمان دفتر خارجہ
February 28, 2018

اسلام آباد ( 92 نیوز ) ترجمان دفتر خارجہ ڈاکٹر محمد فیصل نے کہا ہے کہ پاکستان ایف اے ٹی ایف کی گرے لسٹ میں آچکا ہے مگر بلیک لسٹ میں جانے کاخدشہ نہیں ہے ،  بھارت میں ڈیموکریسی نہیں شیموکریسی ہے ۔ پاکستانی فنکاروں پر پابندی بیماربھارتی ذہنیت کی عکاس ہے ۔  حسین حقانی معاملے پرسپریم کورٹ کے احکامات کے مطابق عمل کریں گے۔

ترجمان دفتر خارجہ  نے ہفتہ وار بریفنگ میں کہا ہے کہ  کھیل ، مذہبی تہواروں،صحت کیلئے عوامی ربط کو روکنا اوراب پاکستانی اداکاروں کیلئے بھارتی فلمی صنعت کے دروازے بند کرنا اس امر کا عکاس ہے کہ  بھارت میں ڈیمو کریسی نہیں،شیمو کریسی ہے ۔ بھارتی آرمی چیف کے بیانات اُنکی جنگی ذہنیت کی نشاندہی  کر رہے ہیں جبکہ پاک فوج ہر جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے کی بھرپورصلاحیت رکھتی ہے ۔

ترجمان نے مزیدکہا کہ بھارت کاروایتی و غیر روایتی مقاصد کیلئے ڈرون ٹیکنالوجی کو ترقی دینا علاقائی استحکام کیلئے خطرہ ہے۔

ڈاکٹر فیصل کہتے ہیں پاکستان فنانشل ایکشن ٹاسک فورس کی گرے لسٹ میں آچکا ہے جس پر عملدرآمد جون سے ہوگا مگر بلیک لسٹ میں آنے کا خدشہ نہیں ہے ۔

ترجمان کا کہنا تھاکہ سابق سفیرحسین حقانی کے معاملہ پرعدالت عظمیٰ کے احکامات پرہر ممکن تعاون کیا جائے گا ۔۔برطانیہ ،یورپی یونین سے نکلنے کے بعد وہی تجارتی مراعات دیگا  جو یورپین یونین نے دیں ۔