Sunday, September 25, 2022

بھارت میں چور سرنگ کھود کر بینک لوٹ کر فرار

بھارت میں چور سرنگ کھود کر بینک لوٹ کر فرار

ممبئی ( 92 نیوز ) بھارت کے شہر ممبئی میں چوروں کا انوکھا کارنامہ ۔ پولیس ، شہری انتظامیہ اور بینک عملے کی آنکھوں میں دھو ل جھونکتے ہوئے زیر زمین سرنگ کھودی اور بینک کو لوٹ کر فرار ہو گئے ۔
چوروں نے بھارت کے سب سے مصروف اور دن رات جاگنے والے شہر ممبئی کے قلب میں واقع علاقے جوہی نگر کے ایک سرکاری بینک کو لوٹنے کیلئے اسکے ساتھ والی دکان کرائے پر لی اور بینک کے لاکرز تک رسائی کیلئے چار ماہ تک زیر زمین سرنگ کھودتے رہے ۔ چوروں نے 27 سے زائد لاکرز میں رکھی بھاری رقم اور زیورات لوٹ لئے ۔
بینک عملے کو اگلے روز واردات کا اسوقت پتہ چلا جب ایک خاتون کسٹمر اپنا لاکر دیکھنے آئی تو اسے معلوم ہوا کہ اسکی عمر بھر کی جمع پونجی لٹ چکی ہے ۔