Friday, February 23, 2024

بھارت میں پھنسے 41 پاکستانی وطن واپس پہنچ گئے

بھارت میں پھنسے 41 پاکستانی وطن واپس پہنچ گئے
April 16, 2020
 اسلام آباد (92 نیوز) بھارت میں پھنسے 41 پاکستانی وطن واپس پہنچ گئے۔ تمام پاکستانی واہگہ بارڈر کے راستے وطن واپس پہنچے۔ واہگہ بارڈر بند ہونے کے باوجود آج خاص طور پر کھولا گیا۔ ترجمان ہائی کمیشن کے مطابق پاکستانی شہری آگرہ، دہلی، ہریانہ اور پنجاب میں کئی روز سے محصور تھے۔ پاکستانی ہائی کمیشن نے ہم وطنوں کی بھارت سے واپسی کیلئے انتھک کاوشیں کیں۔ بھارت سے بقیہ 145 پاکستانیوں کی جلد اور محفوظ واپسی کیلئے کوشاں ہیں۔ ترجمان ہائی کمیشن کا کہنا ہے پاکستانی ہائی کمیشن بقیہ پاکستانیوں کی جلد واپسی کیلئے بھارتی حکام سے رابطے میں ہے۔ پاکستانی شہریوں کی وطن واپسی تک انہیں ہر ممکن معاونت فراہم کر رہے ہیں۔