Monday, October 18, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

بھارت میں پھنسے 14 پاکستانیوں کو لیکر دوستی بس پاکستان کیلئے چل پڑی

بھارت میں پھنسے 14 پاکستانیوں کو لیکر دوستی بس پاکستان کیلئے چل پڑی
October 13, 2015
لاہور (92نیوز) مودی کے مسلم دشمن رویے کے باعث سمجھوتہ ایکسپریس کے درجنوں پاکستانی مسافر بھارت میں پھنس گئے۔ بے بس اور مجبور پاکستانیوں کی آواز اعلیٰ حکام تک پہنچانے کے لئے 92نیوز سب سے پہلے میدان میں آیا جس پر اعلیٰ حکام نے بھی ہمت دکھائی۔ یوں بھارت میں پھنسے چودہ پاکستانی دوستی بس کے ذریعے واپسی کے لئے روانہ ہو گئے۔ تفصیلات کے مطابق 92نیوز ایک بار پھر دیار غیر میں پھنسے پاکستانیوں کی مدد کے لئے آگے آ گیا۔ سمجھوتہ ایکسپریس سے متعلق بھارتی حکومت کی ہٹ دھرمی قائم رہی۔ کسانوں کے احتجاج کے بہانے مودی انتظامیہ نے درجنوں پاکستانیوں کو اپنی حدود میں روک لیا۔ ایک طرف ان مسافروں کے ویزے کی معیاد ختم ہو رہی ہے تو دوسری جانب پرائی سرزمین پر انہیں طرح طرح کے وسوسوں اور اندیشوں نے گھیر ے رکھا۔ ایسے میں 92نیوز ان مجبور پاکستانیوں کی مدد کے لئے آگے آیا اور فوری طور پر واٹس ایپ نمبر جاری کیا تاکہ بھارت میں پھنسے پاکستانی رابطہ کر سکیں اورکوئی بھی ان کے بارے میں اطلاع دے۔ آج چودہ پاکستانی دوستی بس کے ذریعے نئی دہلی سے واہگہ پہنچنے کے بعد کراچی روانہ ہونگے۔ ان پاکستانیوں میں 10خواتین، 2 بچے اور 2 مرد شامل ہیں۔
تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لیے فوری اطلاع کی اجازت دیں

آپ کسی بھی وقت دائیں طرف نیچے بیل آئیکن پر صرف ایک کلک کے ذریعے آسانی سے سبسکرائب کر سکتے ہیں۔