Tuesday, February 7, 2023

بھارت میں مون سون بارشیں ، آسمانی بجلی گرنے سے 105 افراد جان سے گئے

بھارت میں مون سون بارشیں ، آسمانی بجلی گرنے سے 105 افراد جان سے گئے
 نئی دہلی (92 نیوز) بھارت میں مون سون بارشوں نے تباہی مچا دی۔ آسمانی بجلی گرنے کے دو واقعات میں 105 افراد جان سے گئے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق آسمانی بجلی گرنے کے واقعات شمالی اور مشرقی ریاستوں میں پیش آئے۔ بہار میں سب سے زیادہ تراسی ہلاکتیں رپورٹ ہوئی ہیں جبکہ اترپردیش میں چوبیس افراد لقمہ اجل بنے۔ بھارت میں جون سے ستمبر کے دوران سالانہ مون سون بارشوں میں بجلی گرنا معمول ہے تاہم رواں برس قدرتی آفت سے ریکارڈ اموات ہو رہی ہیں۔ دونوں ریاستوں میں طوفانی بارشوں کا سلسلہ مزید دو دن جاری رہنے کی پیش گوئی کی گئی ہے۔