Sunday, October 24, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

بھارت میں مودی مرض لاعلاج ہوتا جارہا ہے

بھارت میں مودی مرض لاعلاج ہوتا جارہا ہے
October 13, 2015

 لاہور(ویب ڈیسک)مذہب کے نام پر فسادات بھارت میں کوئی نئی بات نہیں،انتخابات میں ہندو کارڈ کا استعمال پرانا حربہ ہے لیکن اتر پردیش کے ضلع دادری میں قتل ہونیوالے محمد اخلاق کے خون نے بھارت کو ہلاکر رکھ دیا،ہندو اور مسلمان  تو آپس میں امن سے رہنے کی باتیں کرنے لگے ہیں مگر مودی مرض لاعلاج ہوتا جارہا ہے۔

تفصیلات کےمطابق بھارتی  ریڈیو میں میزبان مسلمان اور ہندو کالرز کو پروگرام کا حصہ بناتے ہوئے انہیں سمجھانے کی کوشش کررہا ہےکہ فسادات سے بھارت کا نقصان ہوگا ،مسلمان ہو یا ہندو قتل انسانیت کا ہے۔

مگر مذہب کے نام پرفسادات کرا کر بھارت کی سیاسی جماعتیں ووٹ حاصل کرتیں ہیں ،کبھی بھارتی گجرات میں مسلمانوں کو مارا جاتا ہے تو کبھی بابری مسجد کو شہید کیا جاتا ہے، ان حالات میں جلتی پر تیل کاکام بھارتی انتہا پسند جماعت  شیوسینا کررہی ہے،بھارت میں باشعور اور تعلیم یافتہ طبقہ  ہندو مسلم فسادات کو بھارت کیلئے نقصان دہ قرار دے رہا ہے، لیکن بھارتی وزیراعظم  نریندر مودی  کی سیاسی جماعت بی جے پی نے جیسے آنکھیں بند کررکھی ہیں۔

تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ  بھارت میں  بڑھتی  ہوئی انتہا پسندی  کے خلاف عملی اقدامات نہیں کیے جارہے   اور مستقبل میں انتہا پسندی کا یہ بم ایٹم بم سے بھی خطرناک ثابت ہوسکتا ہے ۔

تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لیے فوری اطلاع کی اجازت دیں

آپ کسی بھی وقت دائیں طرف نیچے بیل آئیکن پر صرف ایک کلک کے ذریعے آسانی سے سبسکرائب کر سکتے ہیں۔