Wednesday, November 30, 2022

پشاور : سکھ برادری کا بھارتی حکومت کیخلاف احتجاج‘ مودی کا پتلا نذر آتش

پشاور : سکھ برادری کا بھارتی حکومت کیخلاف احتجاج‘ مودی کا پتلا نذر آتش
پشاور (92نیوز) بھارت میں مذہبی کتاب کی بے حرمتی پرپشاور کی سکھ برادری بھی مشتعل ہوکر مودی سرکار کے خلاف سڑکوں پرنکل آئی۔ بھارتی وزیراعظم کے پتلے کی جوتوں سے خوب دھنائی کے بعد نذرآتش کر دیا۔ مظاہرین کا کہنا تھا کہ مودی سرکارکو جواب دینا خوب آتا ہے۔ تفصیلات کے مطابق بھارت میں اقلیتوں کے ساتھ تعصبانہ سلوک اورسکھوں کی مذہبی کتاب کی بے حرمتی پر پشاور کی برادری کے صبرکا پیمانہ بھی لبریز ہوگیا۔ رکن صوبائی اسمبلی سردارسورن سنگھ کی قیات میں سکھ برادری مودی سرکار کے خلاف مشتعل ہوکر سڑکوں پر نکل آئی اور مودی حکومت کے خلاف نعرے بازی کی۔ مظاہرین نے بھارتی وزیراعظم کے پتلے کی پہلے تو جوتوں سے خوب مرمت کی اور پھر دل آگ ٹھنڈی کرنے کےلئے پتلے کو نذرآتش کیا۔ مظاہرین کا کہنا تھا کہ بھارت میں اقلیتوں کے ساتھ سلوک سے بھارت کا سیکولر چہرہ بے نقاب اورانڈین جمہوریت کا منہ کالا ہوگیا ہے۔ اقلیتوں پر ظلم بند نہ کیا گیا تو مودی سرکاری کو جواب دینا ہمیں خوب آتاہے۔ مظاہرین نے عالمی برادری سے مطالبہ کیا کہ وہ بھارت میں اقلیتوں کے ساتھ ہونے والے سلوک کا نوٹس لے۔