Monday, November 28, 2022

بھارت میں غیر قانونی اشتہاری بورڈز اور وال چاکنگ کے خلاف احتجاج

بھارت میں غیر قانونی اشتہاری بورڈز اور وال چاکنگ کے خلاف احتجاج
چنائی (ویب ڈیسک)بھارتی ریاست تامل ناڈو میں بی جے پی کے غیر قانونی اشتہاری بورڈز بینرز اور وال چاکنگ کی بھرمار کی وجہ سے ریاست کے مکینوں نے شہرمیں زبردست مظاہرہ کیا۔ مظاہرین کا کہنا تھا کہ عدالتوں اور ڈسٹرکٹ کلکٹر کو درخواستیں دےدے کر تھک گئے ہیں اور اب احتجاج کے لیے سڑکوں پر نکل آئے ہیں مظاہرین کا کہنا تھا کہ  یہ اشتہاری بورڈز اوربینرز پبلک پراپرٹی پرلگائے گئے ہیں جو غیر قانونی ہے ان کا کہنا تھا کہ پبلک پراپرٹی کی بورڈز اور بینز کی بھر مار نے گہنا دیا ہے ا ن غیر قانونی اشتہاری بورڈزسے ریاست کو خوبصورت بنانے کے منصوبے بھی متاثر ہو رہے ہیں اب حکومت کو چاہیے کہ ان بورڈز پرپابندی لگائی جائے اور دوبارہ لگانے و الوں کوسزادی جائے ۔