بھارت میں غریب کسانوں کی بیٹیوں کی اجتماعی شادی کی تقریب
نئی دہلی(ویب ڈیسک)بھارت میں غریب کسانوں کا کچھ تو بھلا ہوا،مودی سرکار نے فصلوں کی تباہی کے بعد قرض کے بوجھ تلے دبے ایک سو ایک کسانوں کی بیٹیوں کی اجتماعی شادیاں رچا ڈالیں۔
تفصیلات کےمطابق مودی سرکارکو آج غریب کسان بھی یاد آ ہی گئے۔
بھارت میں گزشتہ ماہ شدید بارشوں کی وجہ سے کھڑی فصلیں تباہ ہو گئیں جس کے بعد قرض کے بوجھ تلے دبے سو سے زائدکسانوں نے خود کشی کر لی تھی۔
بھارتی حکومت نے غریب کسانوں کی مالی امداد تو نہ کی لیکن ان کی بیٹیاں ضرور بیاہ دی ہیں،نئے جوڑوں کو گھریلو سامان شادی کے تحفے میں دیا گیا۔