Tuesday, April 30, 2024

بھارت میں عام انتخابات ، لوک سبھا کی 59 نشستوں کیلئے پولنگ کا عمل جاری

بھارت میں عام انتخابات ، لوک سبھا کی 59 نشستوں کیلئے پولنگ کا عمل جاری
May 19, 2019
 نیو دہلی (92 نیوز) بھارت میں عام انتخابات کا آخری مرحلہ ہے۔ سات ریاستوں میں لوک سبھا کی 59 نشستوں کیلئے پولنگ کا عمل جاری ہے۔ رپورٹ کے مطابق آج جن سات ریاستوں میں ووٹ ڈالے جائیں گے ان میں بہار، جھارکھنڈ، مدھیہ پردیش، مغربی بنگال، پنجاب، ہماچل پردیش، اتر پردیش اور مرکز کے زیرانتظام خطہ چندی گڑھ  شامل ہیں۔ بھارتی وزیر اعظم نریندرمودی بنارس کے حلقے سے میدان میں ہیں جبکہ ان کا مقابلہ کانگریس کے اجے رائے اور سماج وادی پارٹی کی شالنی یادو سے ہے۔ ووٹوں کی گنتی 23 مئی کو ہو گی جس کے بعد نتائج کا اعلان کیا جائے گا۔