بھارت میں شمسی طیارے کو دیکھنے کے لیے اسکولوں کے بچوں کا رش

احمدآباد(ویب ڈیسک)دوبئی سے کچھ روز دنیا کے ٹور پر نکلا ہوا شمسی طیارہ پاکستان کی فضاؤں سے اڑتا ہوا گزشتہ روز بھارت کے شہر احمدآباد لینڈ کرگیا۔
شمسی طیارہ سولر امپلس ٹو بھارت کیا پہنچا، اسکولوں کے سیکڑوں بچے احمد آباد کے ائیر پورٹ پر اسے دیکھنے کے لیے جمع ہو گئے۔
بچوں نے طیارے کے ایک ایک حصے کو دلچسپی سے دیکھا۔
سولر امپلس ٹو کی ڈیزائننگ اور تیاری میں بارہ برس لگے۔
شمسی طیارے کی اگلی منزل بھارت ہی کا شہر بنارس ہے۔