Tuesday, October 19, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

بھارت میں شرپسند ہندوﺅں نے مسجد شہید کر دی، لوٹ مار کے بعد مسلمانوں کے متعدد گھر نذرآتش، 17افراد شدید زخمی

بھارت میں شرپسند ہندوﺅں نے مسجد شہید کر دی، لوٹ مار کے بعد مسلمانوں کے متعدد گھر نذرآتش، 17افراد شدید زخمی
May 28, 2015
چندی گڑھ (ویب ڈیسک) بھارت میں ہریانہ کے ضلع بلبھ گڑھ کے گاوں اٹالی میں شرپسند ہندووں نے زیرتعمیر مسجد پر حملہ کردیا اور مسجد کو شہید کرنے کے علاوہ مسلمانوں کے متعدد گھروں کو آگ لگا دی۔ ہندوو¿ں نے مسجد کے اطراف میں مسلمانوں کے گھروں میں لوٹ مار بھی کی۔ موقع پر موجود پولیس اہلکار تماشا دیکھتے رہے۔ اس فساد کے نتیجے میں سترہ افراد شدید زخمی بھی ہوئے ہیں جن میں سے دو کی حالت تشویشناک ہے۔ تفصیلات کے مطابق فساد مسجد اور مندر کے مسئلے پر ہوا، پانچ سال سے اراضی کا کیس عدالت میں چل رہا تھا جسے مقامی عدالت نے مسجد کے حق میں فیصلہ دے دیا اور مسلمان مسجد کی تعمیر کررہے تھے کہ شرپسند ہندووں نے دھاوا بول دیا اور ناصرف مسجد کو شہیدکر دیا بلکہ مسلمانوں کے گھروں کو بھی جلا دیا۔ پولیس نے رسمی کارروائی کرتے ہوئے کہا ہے کہ بیس افراد کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے اور مزید گرفتاریوں کیلئے چھاپے مارے جارہے ہیں۔
تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لیے فوری اطلاع کی اجازت دیں

آپ کسی بھی وقت دائیں طرف نیچے بیل آئیکن پر صرف ایک کلک کے ذریعے آسانی سے سبسکرائب کر سکتے ہیں۔