Saturday, October 16, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

بھارت میں ساہتیہ اکیڈمی ایوارڈ واپس کرنیوالے شاعروں اور ادیبوں کی تعداد 16 ہو گی

بھارت میں ساہتیہ اکیڈمی ایوارڈ واپس کرنیوالے شاعروں اور ادیبوں کی تعداد 16 ہو گی
October 13, 2015
نئی دہلی (ویب ڈیسک) بھارت میں کبھی اقلیتوں کا قتل تو کبھی پاکستانیوں کی آمد پر پابندی، اظہار رائے کی بھی آزادی نہیں۔ مودی حکومت کے خلاف بطور احتجاج نامور شاعر اور ادیب سرکاری ایواڈ واپس کرنے لگے۔ ساہتیہ اکیڈمی ایوارڈ واپس کرنے والوں کی تعداد 16 ہو گئی۔ تفصیلات کے مطابق بھارت میں اظہار رائے کی آزادی نہیں ہے اسی لئے ادبی شخصیات نے ہندو انتہا پسند جارحیت کے خلاف اپنے باوقار ساہتیہ اکیڈمی اعزازات کو بطور احتجاج واپس کرنے کا سلسلہ شروع کر رکھا ہے۔ چار ادیبوں نے گورنگ کونسل سے استعفیٰ بھی دے دیا۔ اعزازات واپس کرنے والوں کی تعداد سولہ ہو گئی۔ بھارت میں مذہب کے نام پر انسانیت کا قتل کیا جارہا ہے۔ کبھی مسلمانوں کو گائے کے گوشت کی افواہ پر مار دیا جاتا ہے تو کبھی پاکستان کے فنکاروں کی بھارت آمد پر چیخ و پکار ہوتی ہے۔ خورشید قصوری کی کتاب کی رونمائی کرانے والے سدھندرا کلکرنی پر حملہ کیا گیا جس پر ادیبوں نے کہا ہے کہ بھارت میں آئے دن مصنف اور صحافیوں کو قتل کیا جا رہا ہے جو قابل قبول نہیں۔ بھارت میں کشمیری، ہندی، اردو، انگلش اور مختلف زبانوں کے مصنف ساہتیہ اکیڈمی ایوارڈ واپس کر چکے ہیں اور یہ تعداد سولہ ہوگئی ہے جبکہ ساہتیہ اکیڈمی ایوارڈکی گورننگ باڈی سے چار ادیبوں نے استعفیٰ دے دیا ہے۔
تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لیے فوری اطلاع کی اجازت دیں

آپ کسی بھی وقت دائیں طرف نیچے بیل آئیکن پر صرف ایک کلک کے ذریعے آسانی سے سبسکرائب کر سکتے ہیں۔