Wednesday, December 1, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

بھارت میں زیادہ پیار ملتا ہے .... آفریدی کو بیان دینا مہنگا پڑ گیا

بھارت میں زیادہ پیار ملتا ہے .... آفریدی کو بیان دینا مہنگا پڑ گیا
March 14, 2016
لاہور (92نیوز) قومی کرکٹر شاہد آفریدی کو بھارت کی حمایت میں بیان دینے پر قانونی نوٹس بھجوا دیا گیا جس میں ان کے بیان کی وضاحت طلب کی گئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق جوڈیشل ایکٹوازم پینل کے سربراہ اظہرصدیق ایڈووکیٹ نے شاہد آفریدی کو لیگل نوٹس بھیجا ہے۔ لیگل نوٹس کے مطابق شاہدآفریدی نے بھارت جا کر پاکستان کے خلاف بیان دیا ہے جس سے پاکستانی قوم کی دل آزاری ہوئی ہے۔ نوٹس میں مطالبہ کیا گیا کہ قومی کرکٹر اپنے بیان کی وضاحت کریں کہ انہوں نے بھارت جا کر ایسا بیان کیوں دیا جس سے پاکستانیوں کے جذبات مجروح ہوئے۔ قانونی نوٹس میں واضح کیا گیا ہے کہ انہوں نے اپنے بیان کی وضاحت نہ کی تو ان کے خلاف مقامی عدالت میں قانونی چارہ جوئی کی جائے گی۔