Sunday, November 28, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

بھارت میں دریائے سبرامتی کے کنارے ایئرشو

بھارت میں دریائے سبرامتی کے کنارے ایئرشو
April 3, 2015
احمد آباد(ویب ڈٰیسک)بھارت میں دریائے سبرامتی کے کنارے ائیر شو کا اہتمام کیا گیاجس میں لوگوں کی بڑی تعداد نے ہوابازوں کے حیرت انگیز کرتب دیکھے۔ بھارتی ریاست گجرات کے شہر احمد آباد میں ائیر شو کے دوران پائلٹس نے فضا میں جہازوں کے عجیب و غریب کرتب دکھا کر خوب داد سمیٹی۔ دریائے سبرامتی کے کنارے موجود مرد و خواتین اور بچوں نے ائیر شو کے دوران جہازوں کے دلچسپ مناظر کو اپنے موبائل کیمروں میں محفوظ کرلیا۔ لوگوں کا کہنا تھا کہ دریا کے کنارے ائیر شو سے دوہری تفریح فراہم کی گئی۔