Saturday, October 23, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

بھارت میں ایک اور مسلم نوجوان نعمان ہندوؤں کی جنونیت کی بھینٹ چڑھ گیا

بھارت میں ایک اور مسلم نوجوان نعمان ہندوؤں کی جنونیت کی بھینٹ چڑھ گیا
October 16, 2015
شملہ(ویب ڈٰیسک)بھارت میں مسلمان دشمن نریندرمودی کی حکومت آتے ہی انتہاپسند ہندو آپے سے باہرہوگئے اوراقلیتوں پرظلم کے پہاڑ توڑنا شروع کردئیے، عدالتوں نے گائے کی قربانی اوراس کے گوشت کی فروخت کو غیرقانونی قراردیا، بھارتیوں نے سڑکوں پرفیصلے کرنا شروع کردئیے اورآج ایک مسلمان نعمان کو اپنے جنون کی بھینٹ چڑھا دیا۔ تفصیلات کےمطابق بھارت  کا سیکولرازم کا چہرہ  سیاہ ہوا ،جنونی ہندو سیاہ کارہوئے اوراب  ان کی کرتوتوں کی سیاہی بھارتی آئین کا بھی مذاق اڑارہی ہےآزادی اظہار کو دبانے اورآزادی کاروبار کومٹانے کی کوششیں بھارت کے ماتھے پرکلنک کا ٹیکہ بن گئے ہیں۔ جنونی ہندوؤں کے دباؤمیں آکر بھارت میں عدالتوں نے گائے کی قربانی  اورگائے کےگوشت کی خریدوفروخت پر پابندی لگائی تو انتہاپسندوں کو شہہ مل گئی اوروہ اقلیتوں کی جان اور مال کے دشمن ہوگئے۔ بدھ کوبھارتی ریاست ہماچل میں جنونی بھارتی آپے سے باہر ہوئے اور گائے کے گوشت کے  تنازع پرنعمان نامی شخص کومارمارکر اس کی جان لے لی۔ٹرک ڈرائیور نعمان کو گائے کی اسمگلنگ کے شبہ میں اذیتیں دے کر مارا گیا۔ اندھیرنگری اورچوپٹ راج،بھارتی پولیس نےقاتل ہندوؤں کو لگام ڈالنے اورانہیں سلاخوں کے پیچھے ڈالنے کی بجائے یکطرفہ کارروائی کرتے ہوئے نعمان کے چارساتھیوں کو گائے ذبح کرنے پرپابندی کے قانون کے تحت گرفتارکرلیا۔ شملہ میں مسلمان ٹرک ڈرائیور کاماورائے عدالت قتل کوئی نئی بات نہیں اس سے پہلے دادری  میں محمداخلاق نامی شخص کوجنونی ہندوؤں نے مبینہ طورپرگائے کاگوشت کھانے پرماردیاتھا۔
تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لیے فوری اطلاع کی اجازت دیں

آپ کسی بھی وقت دائیں طرف نیچے بیل آئیکن پر صرف ایک کلک کے ذریعے آسانی سے سبسکرائب کر سکتے ہیں۔