Wednesday, October 5, 2022

بھارت میں اقلیتوں کی نسل کشی کی جارہی ہے ، شاہ محمود قریشی

بھارت میں اقلیتوں کی نسل کشی کی جارہی ہے ، شاہ محمود قریشی
 اسلام آباد (92 نیوز) وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا بھارت میں اقلیتوں  کی نسل کشی کی جارہی ہے۔ نئی دہلی میں مسلمانوں کا قتل عام کیا گیا۔ اسلام آباد میں او آئی سی سیکرٹری جنرل کے نمائندہ خصوصی یوسف الدوبے کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر کی صورتحال انتہائی نازک ہے۔ گزشتہ 7 ماہ سے لاک ڈاؤن جاری ہے۔ پاکستان کی او آئی سی سے توقعات ہیں۔ او آئی سی کی کل بھی اہمیت تھی اور آج بھی ہے۔ کشمیر پر او آئی سی وزرائے خارجہ کا اجلاس ہونا چاہیے ۔او آئی سی بطور ادارہ مسلمانوں کے حقوق کی پامالی کا دفاع کرے ۔ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے او آئی سی سیکرٹری جنرل کے نمائندہ خصوصی یوسف الدوبے نے کہا کہ ہمارے تمام ممبرز مسئلہ کشمیر کو سپورٹ کرتے ہیں۔ دعاگو ہیں کہ ہم جلد مسئلہ کشمیر پر مثبت اور پرامن نتائج تک پہنچ سکیں گے ۔ یوسف الدوبے نے کہا کہ وہ کل آزاد  کشمیر اور ایل او سی کا دورہ کریں گے۔ آزاد کشمیر اور ایل او سی کے دورے کی رپورٹ او آئی سی کو پیش کی جائے گی ۔ او آئی سی سیکرٹری جنرل کے نمائندہ خصوصی یوسف الدوبے نے مزید  کہا کہ پاکستان نے جس طرح مسئلہ کشمیر اٹھایا ہے اسے سراہتے ہیں۔