Saturday, October 16, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

بھارت میں اقلیتوں سے امتیازی سلوک پر تشویش ہے: امریکا

بھارت میں اقلیتوں سے امتیازی سلوک پر تشویش ہے: امریکا
May 16, 2016
واشنگٹن (ویب ڈیسک)امریکی خارجہ امورکی ہاؤس کمیٹی نےبھارت میں اقلیتوں اورچھوٹی ذاتوں پرتشددکے واقعات پرتشویش کااظہارکیاہےامریکاکاکہناہے کہ بھارت میں چھوٹی ذاتوں سے امتیازی سلوک  ایک بڑاچیلنج ہے۔ تفصیلات کےمطابق بھارت میں اقلیتوں پرتشددکے واقعات پرامریکانے تشویش کااظہارکیا ہے۔ امریکی خارجہ امورکی ہاؤس کمیٹی میں اسسٹنٹ سیکرٹری برائے جنوبی ایشیانے اپنے بیان میں کہاہے کہ بھارت میں مسلمانوں سمیت دیگراقلیتوں پرتشددکے واقعات باعث تشویش ہیں۔ انہوں نے کہاکہ بھارت میں مذہبی،صنفی اورذات کی بنیادپرتشدد بڑھ رہاہے جبکہ مودی حکومت کے لیے  ملک میں اقلیتوں اورچھوٹی ذاتوں سےامتیازی سلوک بڑاچیلنج ہے ۔ امریکانے خبردارکیاکہ بھارت کو تجارتی تعلقات بڑھانے کے لیے تشددکے واقعات پرقابوپاناہوگا۔
تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لیے فوری اطلاع کی اجازت دیں

آپ کسی بھی وقت دائیں طرف نیچے بیل آئیکن پر صرف ایک کلک کے ذریعے آسانی سے سبسکرائب کر سکتے ہیں۔