Saturday, July 27, 2024

بھارت میں آگسٹا ہیلی کاپٹرز کی خریداری میں کرپشن پر تحقیقات کا آغاز

بھارت میں آگسٹا ہیلی کاپٹرز کی خریداری میں کرپشن پر تحقیقات کا آغاز
April 30, 2016
نئی دہلی (ویب ڈیسک) بھارت میں آگسٹا ہیلی کاپٹرز کی خریداری پر کرپشن کی خبریں زور پکڑنے لگیں۔ سی بی آئی نے معاملے کی چھا ن بین شروع کر دی جبکہ کانگریس کی صدرسونیاگاندھی نے الزامات کو یکسر مسترد کر دیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق بھارتی تحقیقاتی ادارے سی بی آئی نے آگسٹا ہیلی کاپٹرز کی خریداری میں خوردبرد کی تحقیقات شروع کر دیں۔ ہیلی کاپٹرزمیں کروڑوں روپے کی بدعنوانی کی چھان بین کے سلسلے میں کل (اتوار کو) بھارتی فضائیہ کے سابق سربراہ ایئر مارشل ایس پی تیاگی سے پوچھ گچھ کی جائے گی۔ تفتیشی ایجنسی کی جانب سے اس معاملے پر اچانک تیزی آنے پر تیاگی نے حیرت کا اظہار کیا ہے۔ ادھر بھارتیہ جنتاپارٹی کے ترجمان کاکہناہے کہ حقائق سے صاف ظاہر ہوتا ہے کہ کانگریس کی صدر سونیا گاندھی اور ان کے ساتھی کرپشن میں ملوث ہیں۔ دوسری جانب سونیا گاندھی بدعنوانی کے الزامات کو یکسر مسترد کر چکی ہیں۔ دوہزار دس میں بھارتی حکومت نے ہیلی کاپٹرز خریدنے کا فیصلہ کیا تھا۔ کانگریس کی صدر پر الزام ہے کہ انہوں نے پارٹی کے اہم رہنماوں کے ساتھ مل کر اطالوی کمپنی آگسٹاویسٹ لینڈ سے کروڑوں روپے بطور رشوت لئے۔