Monday, November 29, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

بھارت مقبوضہ جموں و کشمیر میں آبادی کا تناسب تبدیل کرنیکی گہری سازش کر رہا ہے، سہیل محمود

بھارت مقبوضہ جموں و کشمیر میں آبادی کا تناسب تبدیل کرنیکی گہری سازش کر رہا ہے، سہیل محمود
February 16, 2021

اسلام آباد (92 نیوز) سیکرٹری خارجہ سہیل محمود نے کہا کہ بھارت مقبوضہ علاقے میں آبادی کا تناسب تبدیل کرنےکی گہری سازش کررہا ہے۔

سیکرٹری خارجہ سہیل محمود نے غیرملکی سفیروں کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا، بھارت کے غیرقانونی اقدامات علاقائی امن وسلامتی کیلئے خطرہ ہیں۔

انہوں نے مزید کہا عالمی برادری مقبوضہ جموں و کشمیر کی سنگین صورتحال کا جائزہ لے اور تنازعہ کشمیر کا اقوام متحدہ سلامتی کونسل قراردادوں کے تحت حل یقینی بنائے۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق سیکرٹری خارجہ کی بریفنگ مقبوضہ کشمیر پر عالمی برادری کو آگاہ رکھنے کی کوشش ہے۔