Wednesday, September 28, 2022

بھارت مسلمانوں کی بہتری کی طرف توجہ دے، اوباما کا نریندر مودی کو مشورہ

بھارت مسلمانوں کی بہتری کی طرف توجہ دے، اوباما کا نریندر مودی کو مشورہ

نئی دہلی (92 نیوز) بھارت میں مسلمانوں کی حالت زار پر سابق امریکی صدر باراک اوباما نے بھی تشویش کا اظہار کر دیا۔ اوباما نے نریندر مودی کو بھارت مسلمانوں کی بہتری کی طرف توجہ دینے کا مشورہ دے دیا۔
بھارت میں اقلیتوں جن میں خاص طور پر مسلمانوں کیساتھ بد ترین سلوک سے پوری دنیا آگاہ ہے۔ سابق امریکی صدر باراک اوباما نے بھی اس معاملے پر آواز اٹھائی ہے۔
اوباما بھارت کے دورے پر ہیں جہاں انہوں نے وزیر اعظم نریندر مودی سے ملاقات کی اور انہیں ملک میں مسلمانوں کی حالت بہتر بنانے کا مشورہ دیا۔
سابق امریکی صدر نے کہا کہ مودی سے بھارت میں لوگوں کو مذہبی برداشت اور اپنے عقیدے کے مطابق زندگی گزارنے کی آزادی پر بات کی۔
بھارتی میڈیا نے کہا کہ اوباما کے اس مشورے پر مودی کے ردعمل کا پتہ نہیں چل سکا۔